Mohabbat Kay Sajday - Shaz Khan - Written In Urdu - Written Islamic Naats


اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ


وہ دھوپوں پہ تپتی زمینوں پہ سجدے

سفر میں وہ گھوڑوں کی زینوں پہ سجدے

چٹانوں کی اونچی جبینوں پہ سجدے

وہ صحرا بیاباں کے سینوں پہ سجدے

علالت میں سجدے

مصیبت میں سجدے

وہ فاقوں میں حاجت میں غربت میں سجدے

وہ جنگ و جدل کی حراست میں سجدے

لگا تیرے زخموں کی حالت میں سجدے

وہ غاروں کی وحشت میں پر نور سجدے

وہ خنجر کے سائے میں مسرور سجدے

وہ راتوں کو خلوت سے معمور سجدے

وہ سجدے محافظ مددکار سجدے

غموں کے مقابل عطردار سجدے

نجات اور بخشش کے سالار سجدے

جھکا سر تو بنتے ہیں تلوار سجدے

وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں

زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ


ہمارے بجھے دل سے بے زار سجدے

خیالوں میں الجھے ہوئے چار سجدے

مسلّے ہے ریشم کے بیمار سجدے

چمکتی دیواروں میں لاچار سجدے

ریاکار سجدے ہیں نادار سجدے

ہیں بے نور و بے ذوق مردار سجدے

سروں کے ستم سے ہیں سمسار سجدے

دلوں کی نحوست سے مسمار سجدے

ہیں مسرور سجدے ہیں مغرور سجدے

ہیں کمزور و بے جاں معذور سجدے

گناہوں کی چکی میں ہیں چور سجدے

گھسیٹے غلاموں سے مجبور سجدے

کہ سجدوں میں سر ہیں بھٹکتے ہیں سجدے

سراسر سروں پہ لٹکتے ہیں سجدے

نگاہیں خذو میں کھٹکتے ہیں سجدے

دعاؤں سے دامن جٹکتے ہیں سجدے

وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں

زمین پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ


چلو آؤ کرتے ہیں توبہ کے سجدے

بہت تشنگی سے توجہ کے سجدے

مسیحا کے آگے مداوا کے سجدے

ندامت سے سر گم شکستہ کے سجدے

رضا والے سجدے وفا والے سجدے

عمل کی طرف رہنما والے سجدے

سراپا ادب التجا والے سجدے

بہت عاجزی سے حیا والے سجدے

نگاہوں کے دربان رو دار سجدے

وہ چہرے کی زور ہ چمکدار سجدے

سراسر بدل دیں جو کردار سجدے

کہ بن جائیں جینے کہ اَتوار سجدے

خزو کی قبا میں یقین والے سجدے

لھد کے مکیں ہم نشیں والے سجدے

ہو شافعی اے محشر جبیں والے سجدے

ہو شافعی اے محشر جبیں والے سجدے

وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں

زمین پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ