Tu Rab Hai Mera Main Banda Tera - Written Islamic Naats - Naat Lyrics

تورب ہے مرا میں بندہ ترا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ
اے خالق و مالک ربِ ُعلی سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

ہم منگتے ہیں تو مُعْطی ہے ہم بندے ہیں تو مولیٰ ہے
محتاج ترا ہر شاہ و گدا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

ہم جرم کریں تو عفو کرے ہم قہر کریں تو مہر کرے
گھیرے ہے جہاں کو فضل ترا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

تو والی ہے ہر بیکس کا تو حامی ہے ہر بے بس کا
ہر اِک کے لیے دَر تیرا کھلا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

رازِق ہے مورومگس کا تو غفار ہے نیک و بد کا تو
ہے سب پر تیری جودو عطا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

ہم عیبی ہیں ستار ہے تو ہم مجرم ہیں غفار ہے تو
بدکاروں پر بھی ایسی عطا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

ترے عشق میں روئے مرغِ سحر ترا نام ہے مرہمِ زخمِ جگر
ترے نام پہ میری جان فدا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

یہ سالکِؔ مجرم آیا ہے اور خالی جھولی لایا ہے
دے صدقہ رحمتِ عالم کا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ